دارالعلوم علیمیہ میں خوش آمدید
ہمارا ادارہ اپنے منفرد نصاب اور جداگانہ نظام تعلیم کے باعث ایک امتیازی شناخت کا حامل ہے۔
مستند اسلامی تعلیمات کا مرکز
طلبہ کو قرآن و سنت کی گہری فہم اور عملی زندگی میں رہنمائی فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔
ایک روشن مستقبل کی تعمیر
ہماری کوشش ہے کہ ہم علم و عمل سے آراستہ ایک ایسی نسل تیار کریں جو معاشرے کے لیے مشعل راہ ثابت ہو۔
تعلیمی شعبہ جات

۱- شعبۂ تحتانیہ (پرائمری)
عصری تقاضوں اور جدید مضامین سے ہم آہنگ دارالعلوم علیمیہ کا یہ شعبہ پرائمری درجات کی مثالی تعلیم کے لیے مشہور ومعروف ہے۔ درجہ پنجم کے سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طالب علم کو پرائمری سرٹیفکٹ جاری کیا جاتا ہے، جس کا حامل طالب علم جونیئر ہائی اسکول کے درجہ ششم میں داخلہ کا مجاز ہوتا ہے۔

۲- شعبۂ فوقانیہ
اس شعبے کے تحت درجات عربی وفارسی کی ابتدائی تین جماعتیں (از اعدادیہ تا ثانیہ) شامل ہیں، ان درجات میں فنون متداولہ کی بنیادی کتابیں داخل درس ہیں۔ عربی، فارسی اور انگریزی زبان وادب کے قواعداور ترجمہ نگاری کے اصول وآداب وغیرہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

۳- شعبۂ عالیہ
چھ سال پر مشتمل یہ کورس مولویت، عالمیت اور فضیلت کے حصوں میں منقسم ہے۔ دورۂ حدیث کی تکمیل پر طالب علم کو فضیلت کی سند جاری کی جاتی ہے، جو انہیں اعلیٰ اسلامی علوم میں مہارت کا سرٹیفکیٹ فراہم کرتی ہے۔

۴- تخصص فی الفقہ
فضیلت (دورۂ حدیث) کی تکمیل کے بعد منتخب طلبہ کو ماہر اساتذہ اور مفتیان کرام کی نگرانی میں فقہ حنفی میں تخصص اور فتویٰ نویسی کی مشق کرائی جاتی ہے۔ یہ دو سالہ کورس ہے جس کی تکمیل پر تخصص فی الفقہ الحنفی کی سند جاری کی جاتی ہے۔
شعبہ حفظ و قراءت

حفظ
دارالعلوم علیمیہ میں حفظ بالحدر کی تعلیم کا بہترین انتظام ہے۔ اس شعبے میں محنتی اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ قرآن کریم حفظ کرتے ہیں۔ قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے پر طالب علم کو حفظ کی سند جاری کی جاتی ہے۔

قراءت
ادارے میں قراءت حفص بہ روایت عاصم کی تعلیم کا بہترین انتظام ہے۔ طلبہ کو عملی طور پر حدر اور ترتیل میں مختلف لہجوں کی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔ اس کورس کی تکمیل پر طالب علم کو سندِ قراءت سے سرفراز کیا جاتا ہے۔

شعبۂ امتحانات
نظام امتحان کو صاف ستھرے انداز سے چلانے کے لیے صدرالمدرسین کی سربراہی میں ایک ایگزامنیشن بورڈ موجود ہے۔ بورڈ کے زیر نگرانی سال میں تین امتحانات منعقد ہوتے ہیں:
سہ ماہی امتحان
ابتدائی دو ماہ کی تعلیم کا جائزہ لینے اور طلبہ میں تعلیمی چوکسی پیدا کرنے کے لیے۔
شش ماہی امتحان
شش ماہی تعلیمی جائزہ کے لیے، جس کے تمام پرچے تحریری ہوتے ہیں۔
سالانہ امتحان
تعلیمی سال کے اختتام پر تحریری و تقریری امتحان، جس میں کامیابی پر ہی اگلے درجہ میں ترقی دی جاتی ہے۔
طلبہ کی انجمنیں

النادی العربی و بزم اصلاح
طلبہ میں تقریر، تحریر اور مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے کے لیے ہفتہ وار عربی اور اردو میں مشقی مجلسیں منعقد ہوتی ہیں۔

مجلس ثقافت ومعارف
طلبہ میں صحافتی اور تحریری صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے اساتذہ کی نگرانی میں عربی، اردو اور انگریزی میں وال میگزین شائع ہوتے ہیں اور سالانہ انعامی مقابلوں کا انعقاد ہوتا ہے۔

علیمی لائبریری
ایک عظیم کتب خانہ جس میں مختلف علوم وفنون کی تقریباً چالیس ہزار سے زائد کتابیں اور رسالے موجود ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ کے لیے پرسکون ماحول میں مطالعہ کی سہولیات فراہم ہیں۔
دیگر اہم شعبے

علیمی دارالافتاء
دینی مسائل میں مسلمانوں کی رہنمائی کے لیے ایک دارالافتاء بھی کام کر رہا ہے، جس سے مدلل، مفصل اور تحقیقی فتاویٰ جاری کیے جاتے ہیں۔ الحمد للہ ہمارا دارالافتاء کتب فتاویٰ سے مالامال ہے۔

المجمع النورانی
یہ دارالعلوم کا ایک تصنیفی اور اشاعتی ادارہ ہے۔ اس شعبے نے اب تک ایک درجن سے زائد کتابیں، پمفلٹ اور کتابچے شائع کیے ہیں۔ ادارے کا علمی ترجمان ماہنامہ "پیام حرم" اور عربی میں "العلیم" اسی ادارے کے تحت شائع ہوتے رہے ہیں۔